کشمیر کی صورت حال پر نواز شریف کا اظہار تشویش
پاکستان کے وزیر اعظم نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورت حال کو افسوسناک اور تشویشناک قرار دیا ہے۔
قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے چین اور روس کے صدور کے ساتھ ملاقات میں انہیں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور عالمی برادری کو اس بارے میں جلد کوئی ٹھوس فیصلہ کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ان دنوں حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں صورتحال، جولائی دو ہزار سولہ میں حزب المجاہدین کے ایک کمانڈر مظفر وانی کی موت کے بعد سے سخت کشیدہ چلی جا رہی ہے۔
اس دوران ہونے والے مظاہروں اور جھڑپوں میں اب تک ایک سو ستر افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔