Jul ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرہ

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے گئے اور امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے گئے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں پاکستان میں مقیم فلسطینی طلباء یونین کے صدرعبد القادر، سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یارخان، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابرابو مریم، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم قادری، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مبشر حسن اور ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے شہزاد مظہر نے خطاب کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے  مقررین نے فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین عالم اسلام کی شہ رگ ہے اور فلسطین پراسرائیلی تسلط قائم کرنا  عالم اسلام کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو مظلوم فلسطینیوں کا قاتل ہے، فلسطین میں جاری آزادی کی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور دہشت گرد ہے، جو اسرائیل کی سرپرستی کر رہا ہے، فلسطین کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دینا انتہائی شرمناک فعل ہے۔

اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پراسرائیل قاتل سمیت فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل مسلمانوں کا دشمن، مظلوم کشمیریو ہم تمھارے ساتھ ہیں سمیت مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور کے نعرے درج تھے۔ مظاہرہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔

ٹیگس