ایران اور پاکستان کے بینکوں کی سرگرمیوں کے آغاز پر تاکید
Aug ۰۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ اور تہران میں متعین پاکستانی سفیر نے دونوں ملکوں کی بینکاری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر تاکید کی ہے
ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے بدھ کو تہران میں متعین پاکستانی سفیر آصف علی خان درانی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کا حبیب بینک اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنی برانچ کھولنا چاہتاہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اس کا خیر مقدم کیا ہے- انہوں نے کہا کہ ایران کا ملّی بینک بھی پاکستان میں اپنی برانچ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے - پاکستان کے سفیر آصف علی خان درانی نے بھی اس ملاقات میں پاکستان میں ایرانی بینکوں کی شاخیں کھولے جانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بینکینگ کے شعبے میں تعلقات سے تجارت کو فروغ ملے گا-