Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دہشت گروں کی خفیہ پناہ گاہیں نہیں

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی اور افغانستان کے خلاف استعمال ہونے والی خفیہ پناہ گاہیں نہیں جب کہ پاکستان ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان میڈیا کے 9 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک افغان سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیا ۔

اس موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سرحد پر باڑ، نئی چوکیوں کے قیام سمیت موثر اقدامات اٹھائے، افغانستان ہمارا ہمسایہ اور بھائی ملک ہے جب کہ دہشت گرد ہمارا مشترکہ دشمن ہے لہذا الزام تراشی کے بجائے دشمن کے خلاف بااعتماد رابط کی ضرورت ہے جب کہ میڈیا مخالف قوتوں کے منفی تاثر کو کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔  پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور نہ افغانستان کے خلاف استعمال ہونے والی خفیہ پناہ گاہیں جب کہ پاکستان ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔

اس ملاقات کے موقع پرافغان میڈیا کےوفد کا کہنا تھا کہ ایسا تبادلہ ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے جب کہ دورہ پاکستان کے بعد مثبت تاثر لے کر واپس جائیں گے۔

 

ٹیگس