Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں امریکہ مخالف مظاہرے

پاکستان میں ہزاروں لوگوں نے اپنے ملک کے خلاف امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت میں اسلام آباد اور دیگر شہروں میں مظاہرے کیے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو ہونے والے مظاہروں میں پاکستان کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کی مذمت کے ساتھ ہی واشنگٹن کی توسیع پسندانہ پالیسیوں پر شدید نفرت و غصے کا اظہار کیا گیا- مشتعل مظاہرین نے امریکہ مخالف نعرے لگاتے ہوئے اس کا پرچم بھی نذر آتش کیا اور ٹرمپ سے پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہنے کا مطالبہ کیا- امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ابھی حال ہی میں افغانستان کے سلسلے میں وائٹ ہاؤس کی نئی پالیسیوں کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پر دہشتگردی کی حمایت کرنے اور تکفیری گروہوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا تھا- ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات پر پاکستان کے سیاسی و فوجی حکام نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے- امریکہ میں ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد سے پاکستانی عوام میں امریکہ مخالف جذبات مزید بڑھ گئے ہیں-

ٹیگس