امریکا خطے میں امن کو خراب کرنے کے لئے سرگرم
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا خطے میں امن کو خراب کرنے کی سازش رچ رہا ہے۔
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر پنجاب سے آئے ہوئے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جنگ امریکا کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے امن کے لئے لڑ رہا ہے، دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے، پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی مضبوط کمیں گاہ نہیں ہے، امریکا جنوبی ایشیا میں اسلحے کی ترسیل کو فرخت دینا چاہتا ہے، جس سے امن کو شدید خدشات لاحق ہیں۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹرمپ کی جارحانہ اور منفی پالیسیاں امریکا کو مشکلات سے دوچار کر سکتی ہیں، امریکا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرکے خطے میں فسادیوں کو تقویت دینے کی پالیسی کو فوری ترک کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرنے کا عالمی قوتوں کو نوٹس لینا چاہیے۔