پاکستان میں سرچ آپریشن، دواہلکار اور دو دہشتگرد ہلاک
پاکستان کی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے 2 فوجی اہلکاراور2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے تربت میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا نیٹ ورک تباہ کردیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 4 کیمپ تباہ اور 2 دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا جب کہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا کے قریب سرچ آپریشن کررہی تھی کہ اس دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔