Aug ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • احتجاج کے طور پر امریکا سے مذاکرات معطل کئے، پاکستانی وزیرخارجہ

پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ احتجاج کے باعث امریکا سے مذاکرات معطل کئے ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں تقریرکرتے ہوئے پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان مخالف تقریر پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اسلام آباد نے امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور دوطرفہ دورے معطل کئے ہیں۔
اجلاس میں پاکستانی وزیرخارجہ کی جانب سے امریکا کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
پاکستانی وزیرخارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ امریکا کے سلسلے میں حکومت جو اقدام کرے گی اس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی پالیسی کے بارے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائےگا۔
اجلاس میں امریکی صدر کے حالیہ بیان کے بعد بنائی گئی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ وزیرخارجہ امریکا جانے کے بجائے چین، روس اور دیگر ممالک کا دورہ کریں۔

ٹیگس