Sep ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں

پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی کے بیان پرجس میں انہوں نے پاکستان کو جامع مذاکرات کی پیش کش کی تھی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور ہم نے افغان امن کے قیام کے لئے  اہم کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اوراس حوالے سے ہماری پوزیشن بہت واضح ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے ہم دو طرفہ، سہ فریقی اور کثیرالفریق بات چیت کا حصہ ہیں اور ان رابطوں کے دوران دونوں اطراف نے سیاسی، فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

ٹیگس