Sep ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  •  روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ

پاکستانی عوام نے دارالحکومت اسلام آباد میں روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم اور قتل عام کے خلاف مظاہرے کئے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں ہزاروں پاکستانیوں نے مظاہرہ کر کے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد اور ان کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، انھیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا-

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے جو روہنگیا مسلمانوں پر ہولناک تشدد کی عکاسی کررہی تھیں - مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے بینر بھی تھے جن پر میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کے جرائم کی مذمت اور مسلمانوں کے خلاف عالمی سازشوں کے اصلی ذمہ داروں کی مذمت میں نعرے درج تھے- پاکستانی مظاہرین نے دیگر ممالک اور عالمی و علاقائی اداروں سے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کو رکوانے کی کوشش کرنے کا مطالبہ بھی کیا-

ٹیگس