Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • نواز شریف پر جائیداد کی منتقلی اور فروخت پر پابندی

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب لاہور کی طرف سے نواز شریف اور ان کے تین بچوں مریم نواز ، حسن نواز اور حسین نواز کو 18ستمبر کو خطوط لکھے گئے۔

نیب نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے تینوں بچوں کو جائیداد کی منتقلی یا فروخت سے روک دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر جائیداد کی فروخت یا منتقلی عمل میں لائی گئی تو یہ قابل سزا جرم ہے۔

سابق وزیر اعظم کو نیب آرڈیننس 99 کے سیکشن 23 کے تحت خط لکھا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ کسی قسم کی خلاف ورزی نیب آرڈیننس کے سیکشن 23 کی ذیلی شق اے کے تحت قابل سزا عمل ہے۔

نیب نے نواز شریف کے بچوں کو بھی جائیداد کی فروخت اور منتقلی سے روک دیا ، نیب لاہور نے مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو بھی اس حوالے سے خطوط ارسال کر دیے ۔

شریف خاندان کو خطوط ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے حوالے سے جاری گئے، نیب خطوط ڈی جی نیب لاہور کی منظوری سے جاری کیے گئے۔

ٹیگس