دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور ایران کے تعاون پر زور
پاکستان کے وزیردفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور ایران کے تعاون کو جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاکستان کے وزیردفاع خرم دستگیرخان نے مختلف میدانوں منجملہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد اور تہران کے تعاون کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقے کے روشن مستقبل کی نوید دے رہا ہے-
پاکستانی وزیردفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کا ایک میدان قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئے تجربات حاصل کئے ہیں اور جب تک دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے تباہ نہیں ہو جاتے ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی-
پاکستانی وزیردفاع نے ایران کو علاقے میں پاکستان کا ایک شریک ملک قرار دیا اور کہا کہ سی پیک میں ایران کی جانب سے شمولیت کے اعلان نے اس منصوبے کی اہمیت کو دو چندان کر دیا-