Aug ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • سلمان فارسی پارک کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ناصرشاہ اور ایرانی کونسلر جنرل میڈیا سے بات کرتے ہوئے
    سلمان فارسی پارک کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ناصرشاہ اور ایرانی کونسلر جنرل میڈیا سے بات کرتے ہوئے

ایران پاکستان تعلقات کی 75 سالگرہ کے موقع پر کراچی میں ایرانی سفیر اور حکومت سندھ کے تعاون سے ایرانی کونسلیٹ کے پاس واقع پارک کا نام سلمان فارسی رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

دوستی کی علامت اس پارک کی تقریب رونمائی میں حکومت سندھ کے  وزیر ناصر شاہ اور ایرانی کونسلیٹ کے سربراہ حسن نوریان موجود تھے۔

اس تقریب میں موجود سیاسی، ثقافتی اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات نے اسلامی جموریہ ایران اور پاکستان کی دیرینہ دوستی اور مضبوط تعلقات کی اہمیت پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

ایرانی کونسلر جنرل حسن نوریان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور پاکستان میں اہم مقامات اور جگہوں کو ایک دوسرے کے مشاہیر کے ناموں سے موسوم کرنا باہمی عمیق دوستی اور مشترکہ ایران پاکستان میراث کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان تعلقات کی 75ویں سالگرہ، 21 واں مشترکہ اقتصادی اجلاس اور اس پارک کی تقریب رونمائی ایک مثبت اور بابرکت اقدام ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات خصوصا سیر و سیاحت، ثقافت اور باہمی عوامی رابطوں میں اضافہ ہوگا۔

اس تقریب کے اختتام پر صوبہ سندھ کے صوبائی وزیر اور ایرانی کونسلر جنرل نے مل کر دوستی کا درخت بھی لگایا۔

ٹیگس