کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی
سیکورٹی اہلکاروں نے کراچی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جس میں چھے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے روپوش ہونے کی رپورٹیں موصول ہونے کے بعد ان کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔اس حملے میں کم از کم چھے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاکستان کی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور داعش دہشت گرد گروہ سے ہے۔کہا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ایسا دہشت گرد شامل ہے جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں مین ملوث رہا ہے۔دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی، پاکستان کا ایک ایسا شہر ہے جہاں جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت مختلف دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کی بنا پر بدامنی پائی جاتی ہے۔