لائن آف کنٹرول پرفائرنگ 3 ہلاک 4 زخمی
Sep ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے3 افراد ہلاک اور4 زخمی ہو گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستانی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ میں رکھ چکری کے علاقے میں ہندوستانی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فورسز نے شہریوں کی مدد کو جانے والے پاک فوج کے جوانوں پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار ندیم ہلاک جب کہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی اور ہندوستانی فورسز کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔