Oct ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثے منجمد

احتساب عدالت نے ایس ای سی پی کو حسین اور حسن نواز کے شیئرز منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر نیب نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جب کہ ایس ای سی پی نے حسین اور حسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص کی تفصیلات بھی پیش کیں، ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق حسن اور حسین کے 6 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔

عدالت نے ایس ای سی پی کو دونوں ملزمان کے شیئرز منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئےسماعت 14نومبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے دونوں مفرور ملزمان کو بذریعہ اشتہار طلبی کا حکم جاری کر رکھاہے۔

عدالتی حکم کے مطابق ملزمان 10 نومبر تک عدالت میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف کے صاحبزادوں کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس الگ کر دیے تھے جب کہ مسلسل طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

 

ٹیگس