متحدہ مجلس کی بحالی
متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا جس کا باقاعدہ اعلان ماہ دسمبر کے وسط میں کراچی میں کیا جائے گا۔
متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا باضابطہ اعلان آئندہ ماہ کراچی میں مولاناشاہ احمدنورانی مرحوم کی رہائش گاہ پرکیا جائے گا۔ اتحاد کے خدوخال و دیگر معاملات طے کرنے کے لیے اسٹیرئنگ کمیٹی برقرار رہے گی جب کہ دیگر دینی جماعتوں کو بھی اتحاد میں شامل کرنے کے لیے رابطے کیے جائیں گے۔
گزشتہ شب غیر فعال متحدہ مجلس عمل میں شامل دینی جماعتوں کے سربراہی اجلاس کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دیگر دینی جماعتوں کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلس کی بحالی کا باضابطہ اعلان کیا۔
واضح رہے کہ متحدہ مجلس عمل میں پاکستان کی شیعہ اور سنی مذھبی جماعتیں شامل ہیں جو اتحاد بین المسلمین کے لئے کام کر رہی ہیں۔