Nov ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کی رہائش گاہ پاکستانی سرزمین

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں سب سے زیادہ ہیں۔

جنیوا میں انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کو پاکستانی سرزمین کی طرف دھکیل دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میں انتہا پسندی سرد جنگ کی خود غرضانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بہت قربانیاں دیں اور یہ سب پر واضح بھی ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی معاشرے کی اصل شکل میں بحالی کے لیے پرعزم ہیں۔

 

ٹیگس