Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • تکفیری دہشتگردوں کی بربریت، تین شیعہ نوجوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشتگردوں کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین شیعہ نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہرڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شاعراہلبیت و معروف نوحہ خواں صابر حسین بلوچ کو شہید کردیا۔

چند روزقبل موٹرسائیکل سوارتکفیری دہشتگردوں نے عقیل حسین اور ایک اور شیعہ نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد آزاد پھر رہے ہیں جبکہ پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مختصر مدت کی خاموشی کے بعد شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ شروع ہونے والا یہ سلسلہ انتظامیہ کی کارکردگی پہ کڑا سوال ہے۔

 

ٹیگس