پشاور زرعی ڈائریکٹریٹ پرحملہ 11 جاں بحق 30زخمی
Dec ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
نامعلوم نقاب پوش دہشت گرد صبح 8بجکر 15منٹ کے قریب فائرنگ کے بعد پشاور زرعی ڈائریکٹریٹ کی عمارت میں جاگھسے جہاں انہوں نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کردی۔
پاکستان کے شہر پشاور کے زرعی ڈائریکٹریٹ پر آج صبح حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور 30 سے زائد ہو گئے ۔اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جس کے باعث ممکنہ جانی نقصان میں اضافہ نہ ہو سکا
حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔
واضح رہے کہ آج صبح پشاور زرعی ڈائریکٹریٹ پر4 سے 5 دہشت گردوں نے حملہ کیا جنہوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں اور ان کے پاس دستی بم بھی تھے ۔پاک فوج اور پولیس نے موقع پرپہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔