Dec ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
  • حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن

سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری نے حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 دسمبر تک کی مہلت دے دی۔

لاہور میں اب سے تھوڑی دیر قبل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان عوامی تحریک علامہ طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف ،شہباز شریف، رانا ثناءاللہ اور مسلم لیگ (ن) کی پوری حکومت 31 دسمبر تک مستعفی ہوکر خود کو قانون کے سپرد کردے، ورنہ 31 دسمبر کو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

علامہ طاہر القادری نے کہا کہ یہ لوگ اپنی مرضی کے بینچ بناتے ہیں لیکن ہم آپ کی مرضی کے بنچ کے پاس کیس لے کر نہیں جائیں گے، بلکہ ہم وہ بنچ چاہتے ہیں جو قانون کی سنے اور انصاف فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ 14 بے گناہوں کی لاشیں گرا کرسمجھا گیا کہ کوئی انصاف نہیں ہوگا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔

علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے اپنے خلاف فیصلہ آنے پر عدلیہ پر الزام تراشی کی اور کیچڑ اچھالا، ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ ریاستی اداروں کی حفاظت کرے۔

 

ٹیگس