Dec ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے6 دہشتگردوں کوہلاک کر دیا ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں کاونٹر ٹیرریزم اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے 3 ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان کے سرگرم رکن تھے اور وہ کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

دوسری جانب آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی کی بلوچستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مقامی افراد کو ڈراتے اور دھمکیاں دیتے تھے۔

درایں اثنا مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتارکرلیا، گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔

ٹیگس