Dec ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
  • بے نظیر بھٹو کے قاتل مشرف ہیں ، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو پرویزمشرف نے قتل کروایا ہے۔

ستائیس دسمبر سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کے قتل کی برسی کے موقع پر ان کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  میں ذاتی طور پر بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں جنھوں نے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میری والدہ کو قتل کرایا تھا-

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ اس نوجوان کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا قاتل نہیں سمجھتے جس نے ستائیس دسمبر دو ہزار سات کو لیاقت باغ راولپنڈی میں بینظیر بھٹو پر حملہ کیا تھا-

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ اس حملہ آور نے گولی چلائی ہو لیکن مشرف نے بے نظیر بھٹو کی سیکورٹی کو جان بوجھ کر ہٹایا تھا تھا تاکہ بے نظیر کو منظرعام سے ہٹایا جائے-

انہوں یہ بھی کہا کہ پرویزمشرف نے میری والدہ کو براہ راست دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ ان کے تحفظ کی ضمانت ان کے ساتھ تعاون پر منحصر ہے-

اس دوران بدھ ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی گڑھی خدا بخش میں منائی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنان اور رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ 

 

 

ٹیگس