Dec ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • شہباز کے بعد نواز شریف کی سعودی عرب روانگی

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نااہل ہونے والے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہفتے کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے جہاں ان کی اہم سعودی رہنماؤں سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق نااہل ہونے والے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہفتے کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے ہی سے سعودی عرب میں موجود ہیں اور جبکہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے لیے اڑان بھرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے گہرا تعلق ہے اور اسی سلسلے میں سعودی عرب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے خصوصی طیارہ بھی بھجوایا تھا جس سے دو روز قبل سعودی عرب پہنچے تھے جہاں کل انہوں نے ترکی کے وزیراعظم سمیت دیگر سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

دوسری جانب نواز شریف کی سعودی روانگی کے باعث اتوار کو سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے شریف برادران کے دورہ سعودی عرب پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی این آراو شریف برادران کو نہیں بچا سکتا۔

ٹیگس