Jan ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں

پاکستان کے نا اہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف آج صبح تین نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔

پاکستان کے نا اہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف آج 12ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انظامات کئے گئے تھے۔

نواز شریف کے خلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکررہے ہیں۔ اب تک فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 19، ایون فیلڈ پراپرٹیز کی 18 جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 22 سماعتیں ہوچکی ہیں۔

احتساب عدالت نے استغاثہ کے مزید 6 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کررکھا ہے۔ تینوں ملزمان کی موجودگی میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے، وکیل صفائی خواجہ حارث بیانات کی روشنی میں گواہوں پر جرح کریں گے۔

تینوں نیب ریفرنسز میں اب تک استغاثہ کے 12گواہان اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

ٹیگس