Jan ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • ایس ایس پی کراچی پر خودکش حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی پر حملہ ہوا، حملے میں ایس ایس پی راؤ انوار محفوظ رہے ۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوارپر حملے سے متعلق سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کا کہناہے کہ حملے کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا کیوں کہ حملے میں بارود پھٹا نہیں بلکہ جل گیا،جس کے باعث حملہ آور مکمل جھلس گیا۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ حملہ آور کا مقصد راؤ انوار کو روکنا ہو۔ اس دوران حملہ آوروں کے دیگر ساتھی راؤ انوار کے رکنے پرحملہ کرتے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ماڈل کالونی لنک روڈ پر ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی پر خود کش حملہ ہوا جس میں  راؤ انوار محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت 3دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 نائن ایم ایم پستول اور2 گولیاں برآمد ہوئیں۔

ایس ایس پی راؤ انوار اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ ملیر کینٹ ، گیٹ نمبر 6 کے مقام پر خود کش بمبار نے حملہ کردیا۔ ایس ایس پی راؤ انوار بکتر بند گاڑی میں سوار ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔

راؤ انوار کا کہنا ہے کے خود کش حملہ آور گاڑی سے ٹکرایا اور پھٹ گیا ،حملے میں راؤ انوار اور ساتھی اہلکار محفوظ رہے جبکہ مقابلے میں دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

 

ٹیگس