پاکستان: ایران کے خلاف اسرائيلی جارحیت مذموم اور غیر قانونی
پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو غیر قانونی اوربلاجوازقرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صادق نے جنیوا میں عالمی پارلیمانی اجلاس کے موقع پر، اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے تحفظ کے زیر عنوان منعقدہ نشست سے خطاب میں عالمی امن وسلامتی کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ کے منشور کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور اس کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیا۔
پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ صیہونی حکومت کی اس جارحیت نے عالمی امن کو کمزور کردیا اور علاقائی کشیدگی بڑھادی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ جارحیت اقوام متحدہ کے منشور اور بنیادی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دنیا کے دیگر ملکوں کے اراکین پارلیمان نے بھی اجلاس سے خطاب میں ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی اور اقوام متحدہ کے ڈھا نچے میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے اس نشست سے خطاب میں کہا کہ ایران ظلم و نا انصافی کے سمندر ميں محکم چٹان کی مانند کھڑا ہے۔
انھوں نے سلامتی کونسل میں ویٹو کے سسٹم میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیا اور اسرائیل کو علاقے میں بے ثباتی کا عامل قرار دیا۔