Jul ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستانی پارلیمنٹ میں پہلگام حملے پر ہنگامہ جاری

سینیئر کانگریسی رہنما جے رام رمیش نے اپنے ملک کے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ ہے کہ جنگ رکوانے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کی تردید کیوں نہیں کرتے۔

سحرنیوز/ہندوستان:ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دو دن تک لگاتار پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس حولے سے مختلف سوالات اٹھائے، جن کے جواب وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر حکام نے دیئے جن سے اپوزیشن رہنما مطمئن نہیں ہوئے۔ 

گزشتہ روز لوک سبھا میں خود وزیر اعظم نریندرمودی نے آپریشن سندور پر بیان دیا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بار بار یہ سوال اٹھایا کہ امریکی صدر یہ کہتے ہیں کہ جنگ انھوں نے بند کرائی ہے۔

حکومت کی طرف سے یہ موقف دوہرایا گیا کہ جنگ بندی میں کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ 

اس درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مںگل کو ایک بار پھر دعوی کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ انھوں نے رکوائی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد سینیئر کانگریسی رہنما جے رام رمیش نے ایک بار پھر اپنے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ 

انھوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بار بار یہ کہرہے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ انھوں نے بند کرائی ہے، اگر ان کا دعوی غلط ہے تو وزیر اعظم کھل کر ان کے دعوے کی تردید کیوں نہیں کرتے۔

 جے رام رمیشن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنا دعوی دوہرایا ہے تو مسٹر مودی اپنے دوست ٹرمپ کے اس دعوے کی صاف الفاظ ميں تردید کیوں نہیں کرپا رہے ہیں۔

 کانگریسی رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ ٹرمپ اب تک مختلف بین الاقوامی پیلٹ فارموں سے کم سے کم تیس بار یہ دعوی دوہرا چکے ہیں لیکن وزیر اعظم مودی ان کے دعوے کی تردید نہیں کررہے ہيں جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ عوام سے کچھ چھپا رہے ہیں۔ 

ٹیگس