Feb ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • یوم یکجہتی کشمیر

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت پورے پاکستان میں آج ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ دنیا بھر کے کئی ممالک میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے جب کہ پاکستان میں آج عام تعطیل ہے، تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے اور بازار بند ہیں۔

ہرسال کی طرح جاں بحق ہونے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔ پاکستان بھر میں مختلف سیاسی اورمذہبی جماعتوں سمیت مختلف تنظیموں کی طرف سے مظاہرے، ریلیاں، سیمینار اور دوسری تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں برطانیہ، برسلز اور دیگر یورپی ملکوں میں مظاہرے، ریلیاں اور دیگر پروگرام منعقد ہورہےہیں۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انسانی زنجیر بناکر کشمیریوں کی جدوجہد میں ساتھ ہونےکا پیغام دیا گیا۔ یورپی دارالحکومت برسلز میں وزیراعظم کی رہائش گاہ اور امریکی سفارتخانے کےسامنے مرکزی شاہراہ پرمظاہرین اکٹھےہوئےاور کشمیر اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فرینڈز آف کشمیر نے مظاہرہ کیا اور پمفلٹ تقسیم کرکے کشمیریوں کی حمایت کی۔

ٹیگس