Feb ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر پر مظاہرے

پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے اس موقع پر جگہ جگہ ریلیاں نکالی گئیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق مختلف شہروں منجملہ اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ، کوئٹہ، پشاور اور راولپنڈی میں کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں بھی ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے باشندوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔
ان ریلیوں اور مظاہروں کے شرکا نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق وادی کشمیر میں استصواب رائے کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے اپنے اپنے الگ پیغامات میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے عام تعطیل ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات کا سب سے بڑا سبب کشمیر کا مسئلہ ہے اور اسی مسئلے کی وجہ سے دونوں ممالک صحیح معنوں میں اب تک ایک دوسرے کے قریب نہیں آسکے ہیں۔

ٹیگس