کالعدم تحریک طالبان کا لیڈرخان سجنا ہلاک
Feb ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرغنہ خان سعید سجنا ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
افغانستان کے طلوع نیوز ٹی وی نے خبردی ہے کہ خالد محسود عرف خان سعید سجنا اپنے سات ساتھیوں کے ہمراہ شمالی وزیرستان میں افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب ہلاک ہوگیا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ خان سجنا اور اس کے ساتھی امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں۔
یہ خبر ایسے وقت نشر کی گئی جب افغانستان کے نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی اس سے کچھ ہی دیر قبل ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے تھے۔