Feb ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی تعلقات

پاکستان اور سعودی عرب کی چوتھی مشترکہ بحری فوجی مشقیں ختم ہو گئی ہیں۔

پاکستان کی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی بحریہ کے خصوصی دستوں کی مشترکہ فوجی مشقیں دس روز تک جاری رہنے کے بعد کراچی کے ساحلوں پرختم ہو گئیں-

پاکستانی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کی بحریہ کی توانائیوں میں اضافہ کرنا ہے-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب میں پاکستان اور سعودی عرب کی بحریہ کی مشترکہ فوجی مشقیں، جو دو ہفتے قبل شروع ہوئی تھیں، بدستور جاری ہیں-

اس درمیان پاکستان کے وزیردفاع خرم دستگیر نے سعودی عرب کو پاکستان کا دفاعی شریک قرار دیا ہے-

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں حکومت اسلام آباد کی تاکید، ایک ایسے وقت ہے جب پاکستانی عوام، یمن پر سعودی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور دہشت گرد گروہوں کے لئے آل سعود حکومت کی حمایت کی وجہ سے ریاض کے ساتھ دفاعی تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں-

قبل ازیں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے پاکستان کا فوجی دستہ سعودی عرب بھیجنے کے فوج کے اعلان پر جواب دینے کے لئے وزیر دفاع کو ایوان میں طلب کر لیا-

پاکستان کی قومی اسمبلی میں بھی اس مسئلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے-

دو روز قبل پاکستانی فوج کے سربراہ اور سعودی سفیر کی ملاقات کے بعد پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی فوج کا ایک دستہ سعودی عرب روانہ کیا جا رہا ہے-

ٹیگس