امریکی جہاد کی وجہ سے پاکستان کے حالات خراب
Mar ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے آج صبح قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے آج صبح قو می اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈ ان امریکا جہاد کی وجہ سے پاکستان کے حالات خراب ہوئے اور ہم نے اسلام کی خاطر نہیں بلکہ امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے افغان جنگ میں شرکت کی جس کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا اور اس کا خمیازہ آج تک ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی وجہ سے عالمی سطح پر لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی اور کے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا بلکہ اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم یمن کی جنگ میں شریک نہیں ہوئے اور ہماری خواہش ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین حالات بہتر ہو جائیں ۔