Mar ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • امام بارگاہ پر شرپسندوں کا حملہ

پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے حالات کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی پولیس کی کارکردگی کی تعریف عمران خان اس حد تک کرتے ہیں کہ سننے والا ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس صوبے میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد پر مکمل کنٹرول ہے لیکن اسی صوبے کے شہر ڈیرا اسماعیل خان میں حالات اس کے بر عکس ہیں اور عشاء کی نماز کے بعد رات گئے تکفیری شرپسندوں نے کلاچی کے امام بارگاہ نمبر 3 پر حملہ کرکے امام بارگاہ میں توڑ پھوڑ کی اور امام بارگاہ میں نصب علم حضرت عباس کو اُتار کر آگ لگا دی۔ متولی اور علاقے  کے مکینوں نے پولیس اسٹیشن میں مذکورہ حملے کے خلاف درخواست دی ہے جبکہ علاقائی پولیس کی جانب سے تاحال حملے کی باقاعدہ ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ماتمی انجمنوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تکفیری شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

ٹیگس