اسلام کے خلاف عالمی طاقتوں کی سازشیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا تعلق دہشتگردی کے ساتھ جوڑنے کے لئے عالمی وسائل صرف ہو رہے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میانوالی میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں دہشت گردی کا تعلق اسلام اور پاکستان سے جوڑنے کے لئے اپنے تمام وسائل استعمال کر رہی ہیں جنہیں دانش و بصیرت کے ساتھ شکست دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور جغرافیائی اعتبار سے بھی بے پناہ اہمیت کا حامل ہے، پاکستانی قوم کو طبقاتی جنگ میں الجھا کر دشمن اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے، باہمی اخوت و اتحاد سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔
علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اسلام کو پارہ پارہ کرنے اور تفرقہ پھیلانے والوں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں، جو بھی شخص یا تنظیم تفرقہ کی بات کرے اس پر فوری پابندی لگائی جائے، ملک میں امن کے حقیقی قیام کا یہی واحد حل ہے۔