Apr ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • 2 پاکستانی تنظیمیں اور 7 شہری دہشت گردی کی امریکی فہرست میں شامل

امریکی محکمہ خزانہ نے لشکر طیبہ پاکستان سے وابستہ دو تنظیموں اور سات افراد کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادیِ کشمیر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ تنظیمیں کالعدم لشکرِطیبہ کے ہی مختلف نام ہیں جنہیں ہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ملی مسلم لیگ کے سربراہ سیف اللہ خالد اور مرکزی سیکریٹری جنرل فیاض احمد سمیت پانچ دیگر افراد کے نام بھی دہشت گردوں کی فہرست میں اضافہ کیے گئے ہیں۔امریکی وزرات خارجہ نے بھی اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ لشکر طیبہ پاکستان میں پوری آزدی سے کام کر رہی ہے اور مالی امداد جمع کرنے نیز دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ملی مسلم لیگ اپنے انتخابی بینروں میں دہشت گرد گروہ لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کی کھل کر پیروی کا اعلان کر رہی ہے۔

ٹیگس