پاکستان کے وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اس دو روزہ سرکاری دورے میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ شامل ہیںذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم سعودی فوجی اتحاد کی مشقوں کا معائنہ کریں گے۔پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے کہ محض دو دن قبل اسلامی ملک شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں نے میزائل سے حملہ کیا تھا جس کی آل سعود نے بھی کھل کر حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان نے ان حملوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے حملوں کو شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اور اس کی مذمت کی تھی۔