فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام
May ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۶:۲۴ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی توثیق کی گئی۔
اجلاس میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے پر غور کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی نےمتفقہ طور پر فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی توثیق کردی۔ وزیراعظم نے کمیٹی کی متعلقہ وزارتوں کو آئینی، قانونی، انتظامی طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت دی۔
وزارت داخلہ نے سیاحوں، تاجروں کے لیے ویزا کا عمل آسان بنانے کے معاملے پر شرکا کو بریفنگ دی اسی طرح وزارت خارجہ نے علاقائی اور عالمی سلامتی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کو مسترد کردیا گیا تھا۔