Jun ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے نگران وزیراعظم بھی مقروض

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق اس ملک کے نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک کے نام پر پاکستان میں 14جائیدادیں موجود ہیں جبکہ وہ، ان کی اہلیہ سنگاپور اور برطانیہ میں جائیدادوں کی مالک ہیں۔ دستاویزات کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اپنے اثاثوں میں سوات میں 8 مختلف اراضیاں ہیں جو گفٹ ظاہر کی گئی ہیں، ان میں 45 دکانیں بھی شامل ہیں جبکہ پشاور کی اراضی والد کی جانب سے تحفہ ظاہر کی گئی ہے۔ نگران وزیراعظم کے پاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 پلاٹ ہیں۔

نگران وزیراعظم کے فلور ملز، سی این جی اسٹیشن میں حصص کے علاوہ 4 مختلف بینکوں میں10کروڑ ، 25 لاکھ روپے کا بینک بیلنس ہے جبکہ ان جائیدادوں کے باوجود نگراں وزیراعظم 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقروض نکلے ہیں۔

 

ٹیگس