Jun ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر مستعفی

پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے استعفیٰ دے دیا ہے، ناصر جنجوعہ نے اپنے استفعے میں ذاتی وجوہات کی بناء پر مزید کام کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے جب کہ نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو 2015ء میں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا جب کہ  2016ء میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ناصر جنجوعہ کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کا سربراہ بھی مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل ناصر جنجوعہ  پاکستانی فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے اور ریٹائرمنٹ سے قبل کور کمانڈر سدرن کمانڈ (کوئٹہ) تعینات تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس