نوازشریف نے بے وفائی کی، چوہدری نثار
پاکستان کےسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ 34سالہ سیاسی رفاقت میں نوازشریف نے بے وفائی کی ۔
راولپنڈی کے علاقے چکری میں قومی اسمبلی کے حلقہ 59 میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ ہمیشہ سر اٹھاکر سیاست کی ہے ۔
سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے 34 سال سیاست کی اور بڑے بڑے عہدوں پر فائر ہوا لیکن اپنی ذات کے بجائے عوام کی ترقی کو ترجیح دی اور ساتھ ہی اپنی قیادت سے مدد لینے کے بجائے اس کی مدد کی اور ساتھ دیا لیکن نوازشریف نے مجھ سے بے وفائی کی اور 34 سال کا ساتھ بھول گئے، اگر ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو ایک درخواست دے دیتا لیکن میں ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا، عمران خان میرے دوست ہیں ، ان سے ٹکٹ لے سکتا تھا لیکن میں نے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ اللہ کے کرم سے میں تنہا نہیں بلکہ اللہ کے بعد صرف اپنی قوم و علاقے کا محتاج ہوں۔