Jul ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • القاعدہ کے 4 دہشتگرد گرفتار

کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سول لائن پولیس نے کراچی کی پاک کالونی کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ، گولیاں اور جہادی رسالے برآمد کرلیے۔

سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پرکراچی کی پاک کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم القاعدہ کے4 دہشت گردوں عرفان اللہ عرف عثمان، محمد رضوان، سالک اور ظہیر کو گرفتار کرکے3 ٹی ٹی پستول، 30 گولیاں اور 20 نفرت انگیز رسالے برآمد کرلیے۔

سی ٹی ڈی سول لائن کے انچارج مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا کالعدم القاعدہ کے دہشت گردوں سے رابطہ تھا اور وہ پیغام رسانی اور مالی معاونت سمیت دیگر سہولت کاری میں ملوث ہیں۔

دوران تفتیش گرفتار دہشت گرد عرفان اللہ عرف عثمان عرف بلال نے بتایا کہ 1998 میں حرکت المجاہدین کی طرف سے افغانستان گیا تھا جبکہ 2001 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا، سال2005-6 میں میرا تعلق سرمد اور ندیم کے ذریعے ملک ممتاز (القاعدہ) سے ہوا اور سال2007-8 میں اسے کالعدم تنظیم کایونٹ کا انچارج بنادیا گیا۔

گرفتار دہشت گرد رضوان بی ایچ وائی اسپتال دہلی کالونی میں اعزازی ڈائریکٹر ہے جس کی رہائش نرسری کراچی کے پاس ہے، گرفتار ہونے والا دہشت گرد سالک الیکٹریکل انجنیئر ہے ۔

 

ٹیگس