پاکستان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخابات
Aug ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
پاکستان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا جس کے لیے اسد قیصر اور خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار سعد محمود نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
دوسری جانب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر اور قاسم سوری نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعظم کا انتخاب عمل میں آئے گا جس کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان اور متحدہ اپوزیشن کے لئے شہباز شریف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔