گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ہالینڈ کے ناظم الامور کی طلبی
Aug ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
پاکستان کے دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر ہالینڈ کے ناظم الامورکو گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا جس کی وفاقی کابینہ نے بھی شدید مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو بھی اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اور پاکستانی سفیرکو او آئی سی ممبر ممالک سے مل کر معاملہ اٹھانے کو کہا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں گستاخانہ خاکوں پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے۔