Sep ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان امریکہ کا نوکر نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکی مطالبات کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد واشنگٹن تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے لیکن منہ زوری کی امریکی پالیسی کے سامنے سر بھی نہیں جھکائیں گے۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد حکومت وائٹ ہاوس کی پالیسیوں کی تابع نہیں ہے اور امریکی حکام پاکستان کو اپنا نوکر سمجھناچھوڑ دیں۔ امریکہ میں ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے واشنگٹن اور اسلام آباد تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک تمام ہمسایہ ممالک خاص طور سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اچھے اور برادارانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ وہ ایسے تمام معاہدوں اور سمجھوتوں کو منسوخ کردیں گے جن میں پاکستانی عوام کے مفادات کو مد نظر نہ رکھا گیا ہو۔

ٹیگس