Sep ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کسی کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا: عمران خان کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اب کسی اور کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا ۔

جی ایچ کیو میں یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا اور خارجہ پالیسی بھی صرف عوام کی بہتری کے لیے ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اللہ نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے، جنگ و بمباری کسی ملک کو تباہ نہیں کرتی بلکہ جس ملک کے ادارے تباہ ہوتے ہیں وہ ملک تباہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنےادارے مضبوط کرنے ہیں، سیاسی مداخلت سےادارے تباہ ہوجاتے ہیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کے بڑے مسائل پانی وبجلی کے ساتھ ساتھ قرضوں جیسے مسائل ہیں، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اس وقت بھی جب وہ وزیر اعظم نہیں تھے کہا تھا کہ پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں شامل ہونے سے بڑا نقصان ہوا اس لئے اب پاکستان دوسروں کی جنک میں شامل ہونے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرے گا اور یمن کی جنگ میں شامل نہیں ہو گا۔

ٹیگس