Oct ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں اقتصادی بحران، بینکوں کے سربراہ برطرف

حکومت پاکستان نے ملک میں اقتصادی بحران کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے دو ڈپٹی گورنر اور نیشنل بینک سمیت 4 بینکوں کے سربراہان کو عہدوں سے برطرف کردیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے متعدد مالیاتی اداروں کے اعلیٰ عہدے داروں کو برطرف کردیا ہے اور یہ اقدام وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

برطرف کردہ افسران کی جگہ نئی تعیناتیاں عمل میں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت سخت اقتصادی بحران کا شکار ہے اور حکومت نے نہ چاہتے ہوئے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے رجوع کیاہے۔

 

ٹیگس