Nov ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  • چینی قونصل خانے پر حملے کے دہشت گردوں کی شناخت

چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت عبدالرازق کے نام سے جس کا تعلق خاران سے ہے، عبدالرزاق بلوچستان حکومت کا ملازم تھا جب کہ دوسرا ازل خان اور تیسرے کا نام رئیس ہے۔

ادھر پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چینی سفارت خانے اور اورکزئی حملے سر پرائز نہیں ہیں، ہمیں پہلے سے خدشہ تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے کیوں کہ چین کے ساتھ معاہدوں کے بعد کچھ طاقتوں کو فکر لاحق تھی، کچھ طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کی جانب سے کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جب کہ پاکستان کو اس حملے کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے چینی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے چینی قونصل خانے پر ہونےو الے دہشتگرد حملےکو ناکام بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ آپریشن کے دوران دو سکیورٹی اہلکار اور شہری ہلاک ہوئے۔

 

ٹیگس