Nov ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اب دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گا: عمران خان

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان دوبارہ دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گا۔

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشن پر بریفنگ دی گئی ۔

میران شاہ میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ایک مسلط کی گئی جنگ میں بہت نقصان ہوا ہے ہماری افواج اور انٹیلی جنس نے بہادری سے یہ جنگ لڑی اور قبائلی عوام نے جوانمردی سے حالات کا سامنا کیا ہے مگر ہم اب پرائی جنگ نہیں لڑیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں دیر پا امن کے لیے افغانستان میں امن چاہیے اس لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امن عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے یہ بیان ایسے میں دیا ہے کہ جب امریکہ نے پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کی مالی امداد روک دی ہے۔

ٹیگس