Nov ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • کرتارپور بارڈر پاک و ہند کے مابین نوید کی کرن

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ میں سکھ یاتریوں کے لئے کرتار پور راہداری کا آج سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سابق ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتارپور بارڈر کا افتتاح ریگستان میں 50 سال بعد بارش کے مترادف ہے، 71 سال کے بعد کل ایک مضبوط اتحاد اور ایک تاریخ بننے جارہی ہے، یہ وہ اتحاد ہے کہ جب دونوں پنجاب ایک ساتھ تھے تو انگریزوں نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے تھے اور انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

اس موقع پر سابق ہندوستانی کرکٹراور موجودہ سیاست دان نوجوج سنگھ سدھو نے تقریب میں آئے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کام 71 برس میں نہ ہو سکا وہ تین ماہ میں ہی ہو گیا۔ دوستی کا ہاتھ بڑھا ہے اس کو مزید بڑھانا چاہیے

انہوں نے کہا کہ کوئی ملک اکیلے کچھ نہیں کرسکتا، دونوں کو آگے بڑھنے کیلئے قدم اٹھانا ہوگا، نیک نیتی ہی تھی جو آج یہ سب کچھ ہوا، اگر یہ سرحد کھل گئی تو 6 ماہ میں 6 سال کی ترقی ہوگی، یہاں سے سبزی، فروٹ اور سیمنٹ یورپ جاکر فروخت ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ میں سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہداری کا آج سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں سابق ہندوستانی کرکٹر نوجوت سدھو سمیت ہندوستان کا سرکاری وفد بھی شرکت کرے گا۔ تقریب میں شرکت کے لیے ہندوستانی وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا ہے۔

ٹیگس